اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں 2 بار اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سونے کی قیمت ایک دن میں دو بار اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کے دوران دو مرتبہ نمایاں اضافہ  ہوا۔

جس کے بعد فی تولہ سونا 24 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 20 ہزار 576 روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 240 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 916 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 9 ہزار 146 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں