کراچی : پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی اور فی تولہ 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ کے بعد پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر آگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 21 ہزار 862 روپے کمی ہوئی اور یہ 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا اور فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالرز سے نیچے آکر 4 ہزار 895 ڈالرز پر پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
دو روز میں پاکستان میں سونے قیمتوں میں تقریبا 61000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے سے نیچے آکر 9 ہزار 6 روپے ہو گئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


