کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت آج بھی بڑے اضافے کے بعد 529,162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 14,800 روپے اضافے کے بعد 529,162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 12,689 روپے مہنگی ہوکر 453,671 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 24,000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے قیمت 514,362 روپے فی تولہ تک جا پہنچی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 148 ڈالر کے اضافے سے 5,064 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور چاندی کی قیمت 109 روپے بڑھ کر 9,255 روپے فی تولہ ہوگئی۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرنے کے باعث قیمتوں میں یہ تاریخی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


