جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنا گر گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوئی ، جس کے بعد نئی قیمت 5,39,962 روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آج سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5,39,962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 8,573 روپے کمی کے بعد 4,62,930 روپے پر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہو گیا، جس کے بعد بین الاقوامی قیمت 5,172 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ چاندی 100 روپے کمی کے ساتھ 9,004 روپے کی ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں