پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

سونے کی قیمتیں بے قابو، فی تولہ قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں آج بھی سونا بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں پر واضح طور پر دیکھنے میں آئے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 967 ڈالر پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی 444 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 269 روپے کی ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں