کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی اور سونا 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,028 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 173 روپے مقرر ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد سونا 4,444 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور چاندی کی فی تولہ قیمت 8,361 روپے پر برقرار رہی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


