ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

امریکا ایران جنگ بندی کا اثر! پاکستان میں سونا ایک دن میں ریکارڈ مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں امریکا ایران جنگ بندی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد 5 لاکھ کی حد عبور کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 15,700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 13,460 روپے اضافے 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے ہوگیا۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے، فی تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 184 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی طلب میں اضافے نے قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، عالمی منڈی میں سونا 157 ڈالر اضافے کے بعد 4,814 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھنے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں