اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت آج بھی بڑی کمی، فی تولہ کتنا گرگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت آج بھی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کی سطح آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ حد تک ریلیف ملا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3,094 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4,52,233 روپے کی سطح آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,785 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3,86,987 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر کی واضح کمی کے ساتھ 4,297 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے گاہکوں کے لیے بھی قیمت کم ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 94 روپے سستی ہونے کے بعد مارکیٹ میں 7,173 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں