جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

پاکستان میں تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن ، کتنا سستا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں گر کر5 لاکھ کی سطح سے نیچے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 9500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8415 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15,700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، تاہم آج کی کمی نے قیمتوں کو ایک بار پھر 5 لاکھ کی حد سے نیچے لا کھڑا کیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 95 ڈالر کمی کے ساتھ 4723 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا اور فی تولہ چاندی 300 روپے سستی ہو کر 7884 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں