ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ، فی تولہ کتنا گرگیا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث دیکھی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4713 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مندی کا رجحان رہا، فی تولہ قیمت 12 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 513روپے مقرر کی گئی ہے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں