کراچی: بین الاقوامی مارکیٹوں اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 5 ہزار 316 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے کا ہوگیا۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 62 ڈالرز اضافے سے 5168 فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے بڑھ کر 9 ہزار 354 روپے ہوگئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


