جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ ، فی تولہ کتنا گرگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 8,600 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونا 7,373 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 893 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 86 ڈالر کمی کے ساتھ 7,972 ڈالر پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 501 روپے کم ہو کر 8,324 روپے کی ہو گئی ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ کمی صارفین اور تاجروں کے لیے اہم خبر ہے، جس سے مارکیٹ میں خرید و فروخت کے رجحانات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں