کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کے مطابق ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 58 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز منگل کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر برقرار رہا تھا، تاہم اس سے قبل پیر کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور فی اونس ریٹ 24 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 668 ڈالر رہا۔
اس کے علاوہ پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، فی تولہ ریٹ 109 روپے کم ہو کر 4 ہزار 387 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


