پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہو گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 548 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چاندی اب 8 ہزار 99 روپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں