منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور فی تولہ 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اور ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا اپنی نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا اس بڑی تیزی کے بعد ملک میں فی تولہ 9,100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 3 لاکھ 36 ہزار 953 روپے تک چلی گئی۔

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 91 ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عالمی سونا 4,063 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی بریک نہ لگ سکی۔ فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6,445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی 2.03 ڈالر کے اضافے کے بعد 59.66 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتی رہی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں