ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ، فی تولہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی بڑا طوفان برپا کر دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 13,300 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 11,402 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 133 ڈالرز اضافے کے بعد 5,411 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی بھی پیچھے نہ رہی، فی تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 50 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت بھی 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 95 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔

جنگ کے خوف نے عالمی سرمایہ کاروں کو سونے کی خریداری کی طرف مائل کر دیا ہے، جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتیں بے قابو ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں