جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت 15 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 79ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہلچل مچا دی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر براہِ راست پڑنے کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کی جانب گامزن ہیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 15,200 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 13,031 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے کا ہو گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی 370 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی سطح پر چاندی 7,824 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 98.29 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4,571 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 2.20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر چاندی 73.39 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں