جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ ، فی تولہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے تاریخی اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 37 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی قیمت 10,000 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8,573 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 273 روپے بڑھ کر 6,624 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر کے اضافے سے 4,155 ڈالر پر جا پہنچی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی بری طرح مرتب ہوئے ہیں۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے، اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں