کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے کی سطح پر جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں آج پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 268 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 35 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 659 روپے ہو گئی۔
Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے، اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


