کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے منفی اثرات کے باعث پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 24 ڈالر کی کمی کے بعد 4150 ڈالر پر بند ہوا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی خریدنے والوں کے لیے بھی ریلیف سامنے آیا ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 37 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد چاندی کے نئے نرخ 6 ہزار 379 روپے فی تولہ ہو گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے رجحانات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھی جا رہی ہے، جس سے مقامی خریداروں کو عارضی طور پر ریلیف ملا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں س ے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


