پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک دن میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی اضافے کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 9 ہزار 517 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 666 ڈالر تک پہنچ گیا۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 223 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 72 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں