کراچی: ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہو کر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، 40 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر 6 ہزار روپے سیلز ٹیکس عائد کو قرار دیا ہے۔