The news is by your side.

سونے کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ نہ رک سکا

کراچی: سونے کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ نہ رک سکا، عالمی مارکیٹ میں قمیت میں اضافہ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 18 ڈالر بڑھ کر 1764 روپے کی سطح پر آگئی ہے جس کے اثرات ملکی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور یہاں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 13 ڈالر فی اونس بڑھی تھی جب کہ ملک میں فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی، سونےکی فی تولہ قیمت 100 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی، جبکہ دس گرام سونےکا بھاؤ 85 روپےکم ہوکر ایک لاکھ25 ہزار 86 روپے ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں