تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملکی سطح پر سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 550 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت میں 2 ہزار 958 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 709 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

- Advertisement -