جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 3001 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 6 ہزار 567 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 42 ڈالر اضافے سے 1943 ڈالر فی اونس ہے۔

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 8 سو روپے تک جا پہنچی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں