The news is by your side.

سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2128 درہم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں گزشتہ روز کی نسبت نرخوں میں معمولی اضافے کے بعد 10 گرام سونا 2128 درہم، ایک گرام سونا 212 درہم اور ایک ملی گرام 21 فلس کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز یورپی مارکیٹس میں سونے کے ریٹ سترہ سو چوراسی ڈالر تک مستحکم رہے اور سترہ سو چھیانوے ڈالر پر بند ہوئے۔

امریکی ٹریژری شرح سود میں کمی رہی اور ایشیا میں ریٹ آٹھارہ سو تین ڈالر تک پہنچ گئے۔

انویسٹرز کی نظر امریکی جی ڈی پی ڈیٹا پر رہے گی جو عالمی منڈیوں پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ آج سونے کے ریٹ سترہ سو پچیاسی ڈالر سے آٹھارہ سو پندرہ ڈالر تک رہے سکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں