تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عالمی مارکیٹ‌ میں‌ کمی کے باوجود سونے کی قیمتوں میں‌ اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1778 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باوجود پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار اکیس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 2 دسمبر 2021 بروز جمعرات پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 23 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ چھ ہزار 9 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 2 دسمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 123,600روپے

دس گرام قیمت: -/ 106,009 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -