The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، ڈالر مزید سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 96 ہزار 108 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 80 ڈالر کم ہوکر 1877 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے چھ ماہ کی کم سطح 158.69 روپے پر بند ہوا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 369 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 0.90 فیصد اضافے سے 41 ہزار کی سطح پر بحال رہا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 41153 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 15 ارب روپے مالیت کے 35.56 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں