تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی کا رجحان رہا جبکہ ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 67 پیسے اضافہ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دس ہزار 350 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 33 روپے کمی سے 94 ہزار 607 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا کاروباری ہفتے کے اختتام پر 4 ڈالر کمی کے بعد 1839 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔

ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 67 پیسے مہنگا ہوا، ہفتے کے دوران ڈالر 160 روپے تجاوز کرگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 159.46 سے بڑھ کر 160.13 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 1399 پوائنٹس اضافے سے 42207 پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 42410، کم ترین سطح 40669 رہی۔

سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 2 ارب 20 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا، اسٹاک مارکیٹ میں 90 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن سرمایہ 210 ارب روپے اضافے سے 7729 ارب روپے ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -