The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 864 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1809 ڈالر ہوگئی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.89 سے کم ہوکر 158.76 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 0.80 فیصد کمی سے 45362 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 26.24 ارب روپے مالیت کے 55.74 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں