The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر ایک ہفتے میں کتنا سستا ہوا؟

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 770 روپے کمی کے بعد 92 ہزار 678 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 1734 ڈالر فی اونس رہی۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا، ڈالر ساڑھے تین ماہ کی کم سطح 158.10 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 90 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.30 سے کم ہوکر 158.40 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 20 پیسے کمی سے 192.50 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں برطابوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی سے 221 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 43.20 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 42.10 روپے کا رہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں