منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں مزید کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 721 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1885 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 69 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے سے تجاوز کرگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 90 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 302 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 302 رہی جو چار سالوں میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

بازار میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب روپے سے زائد رہی۔ آج کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے بڑھ کر 8392 ارب روپے رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں