The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سونے کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 607 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 1876 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر 1875 ڈالر فی اونس رہی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں