The news is by your side.

Advertisement

سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کے بعد 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 سینٹ کم ہوکر 1864 ڈالر رہی۔متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونا اکیس فلس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں دو پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 49 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ یورو کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد یورو 194 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ۔ برطانوی پاﺅنڈ میں آج استحکام رہا اور مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 194 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 18.99 ارب کے 43.81 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں