The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صرافہ بازار مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی واقع ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 94 ہزار 307 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1831 ڈالر رہی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ دس ہزار 350 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 33 روپے کمی سے 94 ہزار 607 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا کاروباری ہفتے کے اختتام پر 4 ڈالر کمی کے بعد 1839 ڈالر فی اونس پر بند ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں