کراچی : ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، فی تولہ قیمت 12 دن بعد دو لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی ہے۔
- Advertisement -
آج بروز بدھ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1880 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اس اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی 60 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے بعد ایک تولہ چاندی 2170 روپے کی ہوگئی ہے۔