تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ساڑھے چھ ہزار روپے ریکارڈ کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ 30 ہزار 800 روپے تک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی، سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کم ہو کر دو لاکھ 30 ہزار 800روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 97 ہزار 874 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر2005 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی 161.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور 100انڈیکس 41487.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار 992 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -