کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی سے 98 ہزار 851 روپے ہوگئی۔
- Advertisement -
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور فی اونس سونے کی قدر 6 ڈالر کے بعد 1952 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت نے بڑی چھلانگ لگا دی
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا تھا تاہم اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی تھی۔