منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

سونا سستا ہو گیا، قیمت میں زبردست کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(2 دسمبر 2025): سونا مزید سستا ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب قیمت میں زبردست کمی آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کو ریورس گیر لگ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700  روپے کی بڑی کمی آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کی بڑی کمی آئی ہے.

جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کمی سے 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں