ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10 گرام سونے کی قیمت 2187 درہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امارت میں ایک ملی گرام سونا 21 فلس اور 1 گرام سونا 218 درہم جبکہ دس گرام سونا دو ہزار ایک سو اٹھاسی درہم کا ہوگیا ہے۔
ایشیا میں گزشتہ روز سونے کے ریٹ اٹھارہ سو باسٹھ سے اٹھارہ سو سڑسٹھ ڈالر کے درمیان رہے۔
- Advertisement -
نیویارک میں ریٹیل سیلز کا ڈیٹا آنے سے پہلے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح اٹھارہ سو ستتر ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ڈالر سولہ ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
یو ایس ٹریژری کی شرح سود میں اضافہ اور مضبوط امریکی معشیت سونے کے بھاؤ میں بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
ایشیا میں آج صبح سونے کے ریٹ اٹھارہ سو چھپن ڈالر پر اوپن ہوئے۔ سونے کے ریٹ آج اٹھارہ سو چالیس ڈالر سے اٹھارہ سو ساٹھ ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔