ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10 گرام سونے کی قیمت 2093 درہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امارات میں دس گرام سونا دو ہزار ترانوے اور ایک گرام سونا 209 درہم کا ہوگیا جبکہ ایک ملی گرام20فلس کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایشیا میں گزشتہ روز سونے کے نرخ سترہ سو تریسٹھ ڈالر تک گر کر سترہ سو اٹھہتر ڈالر پر بند ہوئے۔
نیویارک میں سترہ سو تراسی ڈالر تک رہے، امریکی روزگار اور یو ایس فیڈ کا تازہ ترین ڈیٹا آج جاری ہونا ہے، جس کو انویسٹرز خطرے کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
سونے کے ریٹ آج سترہ سو ساٹھ ڈالر سے سترہ سو پچاسی ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک سوگیارہ فیصد سے زائد اضافے کے بعد بیس ارب انسٹھ کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔