تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سونے کی نئی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دئیے، ڈالر سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اچانک 1000 روپے اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہوگیا۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 96 ہزار 965 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے 1889 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری 

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 15 ماہ کی کم ترین سطح 160.11 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، 100 انڈیکس 775 پوائنٹس کی مندی پر مارکیٹ بند ہوئی، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر 1080 پوائنٹس منفی دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار کی حد بحال ہوگئی ، ہنڈرڈ انڈیکس 39112 پوائنٹس پر بند ہوا ، انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 فیصد کی گراوٹ دیکھ گئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 96 ہزار 107 روپے ریکارڈ کی گئی تھی

عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 1880 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -