The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 21 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور سونے کی 1883 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 4 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں