The news is by your side.

Advertisement

سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی، ڈالر مزید سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 474 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 1885 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.26 سے کم ہوکر 158.93 روپے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ فروری میں اب تک انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 29 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں