The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر 161 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، ڈالر بھی 161 روپے سے تجاوز کرگیا۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 959 روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94 ہزار 264 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 1802 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر رواں سال کی بلندی ترین سطح 161 روپے سے تجاوز کرگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے 94 پیسے بڑھ کر 161 روپے 48 پیسے پر بند ہوا، ماہرین کے مطابق طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں