تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 96 ہزار 707 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 2 ڈالر اضافے کے بعد 1875 ڈالر فی اونس پر ٹریڈہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 160.55 سے کم ہوکر 160.32 روپے پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -