تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

اسلام آباد: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے سے ایک لکاھ 11 ہزار 750 روپے ہوگئی۔فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 95 ہزار 808 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1864 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 160 روپے 39 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انٹربینک میں ڈالر 160.47 سے بڑھ کر 160.59 روپے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -