تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈالر کی اونچی اڑان، سونے کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر مزید گر گئی جبکہ سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزار روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 857 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی، زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 97 ہزار 294 روپے رہی۔

علاوہ ازیں عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر بڑھ کر 1794 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

روپے کی قدر گر گئی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے سے تجاوز کرگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 175 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں