The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی: سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1400 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 750روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1199 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 379 روپے ہوگئی۔

اسی طرح عالمی منڈی میں بھی سونا 19 ڈالرز کے اضافے سے 1947 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قمت دبئی کے مقابلے میں 5 ہزار روپے کم ہے۔علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1320 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 1132 روپے کی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی تھی، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 965 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1926 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا تھا، آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں