The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

سعودی عرب کی مارکیٹ میں ایک گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 218.33 ریال ہوگئی جبکہ دو روز قبل اس کی قیمت 215.37 ریال تھی۔

اسی طرح ایک گرام 21 قیراط سونے کی قیمت 191.04 ریال ہوگئی جبکہ اس سے پہلے 188.45 ریال تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتیں‌ پھر آسمان کو چھونے لگیں

اٹھارہ قیراط سونے کی قیمت پیر کے روز 161.52 ریال سے بڑھ کر آج بدھ کو 163.75 ریال فی گرام ہوگئی، اسی طرح 14 قیراط سونا 127.36 ریال فی گرام ہوگیا جو 125.63 ریال فی گرام تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94907 روپے ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں